ای ڈی کی نوٹس ‘ انتقامی کارروائیمیںخوفزدہ نہیں ہوں۔ پائلٹ روہت ریڈی کا رد عمل

   

حیدرآباد۔/16 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے نوٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی نوٹسوں سے ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہیں بلکہ سامنا کریں گے مگر تعجب اس بات پر ہے کہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو انہیں نوٹس دینے سے قبل کیسے معلومات ہوئیں۔ ای ڈی نے انہیں منشیات کے کیس میں نوٹس نہیں دی ہے، مالی لین دین کے بارے میں پوچھ تاچھ کیلئے نوٹس دی ہے۔ نوٹس میں مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ان سے بائیو ڈاٹا طلب کیا گیا ہے۔ انہیں جو نوٹس دی گئی ہے اس کے پیچھے انتقامی کارروائی نظر آرہی ہے۔ پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی صدر نے مجھے نوٹس ملنے کی بات کہی تھی اس کے دو دن بعد مجھے نوٹس وصول ہوئی ہے۔ مجھے نوٹس ملنے کی اطلاع دو دن قبل بنڈی سنجے تک کیسے پہنچی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 19ڈسمبر کو ای ڈی کے سامنے رجوع ہوں گے اور مکمل تعاون کریں گے۔ نوٹس پر وہ ماہرین قانون سے مشاورت کررہے ہیں۔ بی آر ایس رکن اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے ارکان اسمبلی کی خریدی کا پردہ فاش کیا تھا جس کے بعد انہیں ای ڈی سے نوٹس وصول ہوئی ہے۔ روہت ریڈی نے کہا کہ اگر بی ایل سنتوش اور تشار بے قصور ہیں تو ان سے تحقیقات کا سامنا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک سے انہیں کوئی نوٹس وصول نہیں ہوئی۔ منشیات کے کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایف آئی آر میں ان کا نام شامل نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ ن