اے آئی پلس اسمارٹ فون کی نووا سیریز کی لانچنگ

   

نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) اے آئی پلس اسمارٹ فون نے اپنی اب تک کی سب سے پرجوش ’نووا سیریز‘ کو متعارف کرادیا ہے ۔ اسمارٹ فون کے شعبے میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی نے مارکیٹ میں اپنا پہلا ٹیبلیٹ نیا آڈیو پروڈکٹ اور ویئر ایبلز کی ایک وسیع رینج بھی لانچ کی ہے ۔ یہ پورا پورٹ فولیو سادگی، پرائیوسی اور روزمرہ کی ضروریات پر مرکوز ہے ، جو ایک بہترین ’کنیکٹڈ ایکو سسٹم‘ کو حقیقت شکل فراہم کرتا ہے ۔ یہ معلومات کمپنی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔ کمپنی نے یہاں منقعد ایک رنگارنگ تقریب میں بتایا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی اسٹریٹجک توسیع ہے ۔ کمپنی اب صرف ایک اسمارٹ فون برانڈ تک محدود نہ رہ کر ایک مکمل ’کنیکٹڈ ایکو سسٹم‘ پلیئر بننے کی سمت میں تیزی سے قدم بڑھا رہی ہے ۔ میک ان انڈیا کے تحت ڈیزائن کردہ یہ اب تک کی سب سے عمدہ اور بہترین سیریز ہے ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اے آئی پلس اسمارٹ فون کے سی ای او اورنیکسٹ کوانٹم شفٹ ٹیکنالوجی کے بانی مادھو شیٹھ نے کہا کہ Ai کی شروعات اس یقین کے ساتھ ہوئی تھی کہ بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ W/K
پلس 1 اور نووا 5جی کی کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ صارفین اعتماد اور سادگی کے قائل ہیں۔ ایک سال سے بھی کم مدت میں 10 لاکھ سے زائد صارفین کا ھمارے ساتھ جڑنا اسی سوچ کا غماز ہے۔ اس سیریز کے مرکز میں تین خاص 5جی اسمارٹ فون یعنی نووا 2، نووا 2 الٹرا اور نووا فلپ ہیں، جنہیں کثیرالنوع صارفین کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ ان تینوں ماڈلوں کے پس پردہ کمپنی کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ پریمیم ٹیکنالوجی نہ صرف لوگوں کی پہنچ میں ہو بلکہ وہ قابل اعتماد اور عملی بھی ہو۔