اے ائی ائی ایم ایس ڈاکٹرس اسوسیشن کی درخواست پر رام دیو کو جواب داخل کرنے کا دہلی ہائی کورٹ نے کیااستفسار

,

   

ایلوپتھی پر مدعا رام دیو کے خلاف مستقل اور لازمی انجکنشن کی مانگ کرتے ہوئے مذکورہ اسوسیشن نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔


نئی دہلی۔دہلی ہائی کورٹ کی ایک رکنی جج کی بنچ جسٹس سی ہری شنکر نے جمعہ کے روز سوامی رام دیو کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے استفسار کیاہے کہ اے ائی ائی ایم ایس کے ریسڈنٹس ڈاکٹر کی جانب سے ایلوپتھی کے خلاف دئے گئے ان کے بیان پر درج پٹیشن کا جواب دیاجائے۔

ایلوپتھی پر مدعا رام دیو کے خلاف مستقل اور لازمی انجکنشن کی مانگ کرتے ہوئے مذکورہ اسوسیشن نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔

جسٹس سی ہری شنکر کی ایک رکنی بنچ نے سوامی رام دیو اور دیگر مدعاین کو نوٹس جاری کی ہے اور معاملے پر اگلے سنوائی کے لئے 10اگست کا وقت مقرر کیاہے۔

سی سی پی 1908(سی پی سی) کی دفعہ 91کے تحت مذکورہ اسوسیشن نے یہ مقدمہ دائر کیاتھا۔ مذکورہ وکیل نے عدالت کو جانکاری دی کہ مداعی کی جانب سے جاری کویڈ19وباء کے دوران غلط بیانی‘ سلسلہ وار عوامی کے درمیان گمراہ کن باتیں‘ غلط بیانی نے بڑی پیمانے پر عوام کو متاثر کیاہے۔

اسوسیشن کے وکیل نے کہاکہ سوامی رام دیو کافی اثر دار شخصیت کے حامل ہیں اور ان کے فالور کی تعداد بھی مختلف سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر کافی بڑی ہے اوران کے بیان کے مطابق اپنے فالورس پر ان کی گرفت کافی مضبوط ہے۔

اسوسیشن کے وکیل نے یہ بھی کہاکہ کویڈ19کی پہلی اوردوسری لہر کے دوران ڈاکٹرس اور طبی عملے کی غیرمعمولی قربانیوں کے باوجود اس طرح کا بیان میڈیکل شعبہ اوراس سے جڑے افراد کی توہین مانی جائے گی۔