اے ائی ایم ائی ایم کے میرٹھ وارڈ کونسلر کوان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا

,

   

میرٹھ۔ اے ائی ایم ائی ایم لیڈر اورمیرٹھ میونسپل کارپوریشن کونسلر زبیر انصاری کوہفتہ کے روز نامعلوم موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مارکر ہلاک کردیا ہے‘ پولیس نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

پولیس نے کہاکہ انصاری جو کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) پارٹی سے تعلق رکھتے تھے میرٹھ کارپوریشن کے کونسلر تھے کوان کے گھر کے باہرمیرٹھ ضلع کے نوچاندی میں سنتوش اسپتال کے قریب گولی مارکر ہلاک کردیاہے۔

ایس ایس پی میرٹھ پربھاکر چودھری نے کہاکہ جب انصاری گھر کے باہر صبح چہل قدمی کو نکلے تھے دو موٹر سیکلوں پر چار لوگ سوار ہوکر انصاری پر گولی چلائیں۔

ایس ایس پی میرٹھ پربھاکر چودھری نے کہاکہ ”اے ائی ایم ائی ایم کونسلرزبیر انصاری کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے باہر گولی ماری دی ہے“۔

انصاری کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا۔

پولیس نے کہاکہ ابتدائی جانچ میں اشارہ ملا ہے کہ ایک جائیداد کے تنازعہ میں ان کاقتل کیاگیاہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔