حیدرآباد۔حیدرآباد بلدی انتخابات کے پیش نظر مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے چہارشنبہ کے روز اے ائی ایم ائی ایم اور ٹی آر ایس پر الزام لگایاکہ وہ ریاست کی فہرست رائے دہندگان میں غیر قانون مہاجرین کو جگہ دینے پر کام کررہے ہیں۔
مذکورہ مرکزی وزیر نے اے ائی ایم ائی ایم اور ٹی آر ایس دونوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ”ہمارے سپاہی اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے انتھک جدوجہد کررہے ہیں۔
اور یہاں تاریخی شہر حیدرآباد میں یہ اے ائی ایم ائی ایم اور ٹی آر ایس تلنگانہ کی فہرست رائے دہندگان میں غیرقانونی مہاجرین کو جگہ دینے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
اس کے لئے انہیں عوام کو جواب دینا ہوگا“۔
سمرتی ایرانی نے کہاکہ ہر ہندوستانی شہری کے حقو ق کی حفاظت ضروری ہے‘ او رمزیدکہاکہ ٹیکس ادا کرنے والوں کا پیسہ ”مستحقین“ تک پہنچانا چاہئے۔
ایرانی نے ”لوجہاد“ کے مسلئے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ”اگر ایک ریاستی حکومت عورتوں کو مجرمانہ اور دھوکہ سے رشتوں میں پھنسانے کی کوشش کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے تو کیاہندوستانیوں کو اس کی حمایت نہیں کرنا چاہئے؟۔
میری اپیل یہ ہے کہ جس نقطہ نظر سے اسکو دیکھنا ہے وہی دیکھیں“۔
یکم ڈسمبر کے روز بلدیہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات مقرر ہیں جبکہ 4ڈسمبر کے روز اس کے نتائج کااعلان کیاجائے گا۔