چینائی۔ سابق چیف منسٹر جئے للیتا کے خلاف بی جے پی سربراہ کے انا ملائی کے مبینہ ریمارکس کے بعد اے ائی اے ڈی ایم کے اور تاملناڈو بی جے پی کے تعلقات کے درمیان ایک چٹا ن کھڑی ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ اے ائی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کے پلانی سوامی نے اناملائی پر ”غیر ذمہ دارانہ او ربچکانہ“ ریمارک قراردیتے ہوئے اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
پلانی سوامی نے کہاکہ بی جے پی کے ریاستی صدر نے انجہانی وزیراعلی جئے للیتا پر ایک اوجھے مقصد کے ساتھ تنقید کی ہے۔ اپنے سخت ردعمل اے ائی اے ڈی ایم کے لیڈر پلانی سوامی نے کہاکہ ”انا ملائی کا تبصرہ غیر ذمہ دارانہ ہے‘ اس میں سیاسی تجربہ اور پختگی کا فقدان ہے۔
ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں“۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پلانی سوامی جو سابق چیف منسٹر ہیں نے کہاکہ پارٹی کے ضلعی سکریٹریوں نے ”انقلابی او ردل میں گھر کرنے والی دیوی(جیسا کہ پارٹی قائدین اورکارکنان جئے للیتا کے متعلق کہتے ہیں)کی ساکھ کو ایک منصوبہ بند طریقے سے داغدار کرنے کے لئے بی جے پی کے سربراہ کے خلاف ایک قرارداد پاس کی ہے“۔
اس قدر ناراضگی او برہمی کے ساتھ پہلی مرتبہ اے ائی اے ڈی ایم کے نے اناملائی کی مذمت کی او ریہاں تک ان کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور کی ہے۔
پارٹی دفتر میں پلانی سوامی نے اجلاس کی صدرات کی تھی۔بی جے پی چیف کے اپنے لیڈر پر مبینہ تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مذکورہ پارٹی کی قرارداد میں کہاگیاہے کہ پارٹی کیڈر او رعوام ناراض ہے اور اس تنقید پر برہمی کا اظہار کررہی ہے۔
بی جے پی کے سینئر قادین جیسے اے بی واجپائی‘ ایل کے اڈوانی اور وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ متعدد قومی قائدین اور مختلف ریاستوں کے لیڈران جئے للیتا کی عزت واحترام کرتے ہیں۔ اس میں کہاگیا ہے کہ ”کئی قومی قائدین ان کی رہائش گاہ پر متعدد مسائل پر ان سے بات کی ہے“۔
اس قرارداد میں مزیدکہاگیاہے کہ ”یہ سابق چیف منسٹر اور موجودہ اپوزیشن لیڈر کے پلانی سوامی ذمہ دار ہے جو 20سال وقفہ کے بعد ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کے چار اراکین اسمبلی کی نمائندگی کو یقینی بنایاہے“۔
پیر کے روزسابق وزیر ڈی جیا کمار نے انا ملائی کی تنقید کی منشاء پر سوال کھڑا کیا جو اتحاد کے باوجود اس طرح کی حرکت کی ہے اور کہاکہ اگر انا ملائی کو روکا نہیں گیاتو بھگوا پارٹی کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوں گے۔
مخالف اے ائی اے ڈی ایم کے لیڈر او پیناراسیلوم نے بی جے پی سربراہ کا تعجب کیا او رکہاکہ اناملائی کا سابق چیف منسٹر جئے للیتا کے متعلق ریمارک ان کی ”سیاسی پختگی کے فقدان“ کو ظاہر کرتا ہے۔