اے ائی یو ڈیف ایف سربراہ نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ رام مندر افتتاح تقاریب کے دوران سفر سے کریں گریز

,

   

رام مندر کی افتتاحی تقاریب میں 60,000سے زائد لوگوں کے شامل ہونے کی توقع ہے‘ جس میں وزیراعظم نریندر مودی خود موجود رہیں گے۔


گوہاٹی۔ اے ائی یو ڈی ایف سربراہ اور رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے کہاکہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی تقاریب کے وقت میں سفر سے مسلمان گریز کریں تاکہ”کسی بھی ناخوشگوار“ واقعہ سے بچاجاسکے۔

بی جے پی کو ”ان کا بڑا دشمن“ قراردیتے ہوئے انہوں نے اس دوران اسلام کے ماننے والوں کو ’گھروں میں اور ذکر الہی“کرنے کازوردیاہے۔

بارپیٹا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اجمل نے جنوری20-25تک”سفر نہیں کرنے کی‘کا مسلم آباد ی سے استفسار کیاہے۔

دھوبری رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ”اسوقت کے دوران رام مورتی رکھی جارہی ہے ’لاکھوں لوگ کاروں‘ٹرینوں‘بسوں‘خصوصی ٹرینوں‘ پروازوں وہاں پرجائیں گے۔ بی جے پی کا بڑا منصوبہ ہے۔

میں اپنے مسلم بھائیوں پر زوردے رہاہوں کہ وہ 20ے 24-25جنوری کوسفر نہ کریں“۔ بھگوا پارٹی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اجمل نے الزام لگایاکہ وہ مسلمانوں‘زندگیوں‘ عقیدہ‘ نمازوں‘ مدرسوں‘ او رہماری ماؤں بہنوں کا پردہ‘ اسلامی قوانین اور طلاق کی دشمن ہے“۔

بعدازاں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے اجمل نے وہی کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کوٹالنے کے لئے مسلمانوں سے سفر نہیں کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”امن او رہم آہنگی کی خاطر میں مسلمان بھائیوں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اس وقت کے دوران سفر نہ کریں“۔رام مندر کی افتتاحی تقاریب میں 60,000سے زائد لوگوں کے شامل ہونے کی توقع ہے‘ جس میں وزیراعظم نریندر مودی خود موجود رہیں گے۔