اے ایم یو میں کشمیری طلبا کی تفصیلات طلب کرنے پرہنگامہ

   

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے یونیورسٹی کی متعلقہ فیکلٹیوں سے کشمیری طلبا کے بارے میں معلومات طلب کرنے والا اپنا سرکلر واپس لے لیا ہے۔ اے ایم یو میں ایگزام کنٹرولر نے گزشتہ ماہ جاری کردہ ایک سرکلر کے ذریعے تفصیلات اس بنیاد پر طلب کی تھیں کہ علی گڑھ پولیس نے یہ ہدایت دی ہے۔ جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے اس اقدام کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دینے کے بعد تنازعہ شروع ہو گیا تھا۔سرکلر کل شام واپس لے لیا۔ قبل ازیں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 1400 کشمیری طلبا کی تفصیلات طلب کرنے والے سرکلر کے فارمیٹ اور مواد پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ایسوسی ایشن کے قومی کنوینر، ناصر کہویہامی نے کہا ’’بیشتر کشمیری اسکالرز نے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام کی مخالفت کی اور اسے رازداری اور آئین کے ذریعہ فراہم کردہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔