اے اے پی ایم پی راگھو چڈھا راجیہ سبھا سے برطرف

,

   

چڈھا پر پانچ اراکین پارلیمنٹ کی جعلی دستخط پر الزام ہے
نئی دہلی۔پارلیمنٹ مانسون سیشن کے آخری دن رجیہ سبھا چیرمن جگدیپ دھنکر نے جمعہ کے روز اے اے پی رکن پارلیمٹ راگھو چڈھا کو برطرف کردیاہے۔

چڈھا کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے دھنکر نے کہاکہ ”ان کی سنگین بدعملی‘ قواعد کی خلاف ورزی‘ متعین رویہ اور نامناسب طرز عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتاہوں کہ قاعد ہ 266کو قاعدہ 256کیساتھ پڑھا جائے اور

راگھو چڈھا کو کونسل کی سروس سے اس وقت تک معطل کردیاجائے جب تک استحقاق کمیٹی کی رپورٹ برائے کونسل فوائد نہ ہوں“۔چڈھا پر پانچ اراکین پارلیمنٹ کی جعلی دستخط پر الزام ہے۔