اس الیکشن کے نتائج کا اثر قومی درالحکومت سے باہر ہوسکتا ہے
نئی دہلی۔ اے اے پی کے سینئر لیڈرمنیش سیسوڈیانے چہارشنبہ کے روز ان کی پارٹی کو ایم سی ڈی انتخابات میں جیت کے لئے ووٹ دینے پر شکریہ اداکیااور کہاکہ یہ ان کی تائید تھی جس کی وجہہ سے ”دنیاکی سب سے بڑی او رمنفی پارٹی“ کوشکست دینے میں مدد گارثابت ہوا ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد کے بموجب عام آدمی پارٹی(اے اے پی) نے اکثریت کا نشان126پار کرلیاہے جبکہ بی جے پی نے 99وارڈس پر جیت حاصل کی ہے۔ محض پانچ سیٹوں پرجیت کے ساتھ کانگریس دونوں سے کافی پیچھے رہ گئی ہے۔
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے تحت250حلقہ ہے اور اے اے پی نے 131سیٹوں پرجیت کے ساتھ تین پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔ مذکورہ بی جے پی دوپہر 2بجے تک منظرعام پر آنے والے نتائج میں پیش گوئی کے مطابق بری شکست سے دوچار ہے اور چار سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے تھی۔
سیسوڈیا نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا او رکہاکہ ”ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی پر بھروسہ کرنے اور دنیا کی سب سے بڑی اورسب سے منفی پارٹی کو شکست دینے میں مدد کرنے کے لئے دہلی کی عوام کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں‘ ایک کٹر او رایماندار اروند کجریوال کی جیت کو دہلی عوام نے یقینی بنایاہے“۔
انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ”ہمارے لئے یہ صرف جیت نہیں ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے“۔ نتائج کے منظرعام پر آنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال عوام سے خطاب کریں گے۔
ایک بہت ہی بڑا الیکشن 4ڈسمبر کو منعقد ہوا تھا جس کے بعد ووٹوں مشینوں میں 1349امیدواروں کے قسمت بند ہوگئی تھی۔ اس الیکشن میں 50.48فیصد رائے دہے درج کی گئی تھی۔ ان نتائج کااثر قومی د رالحکومت کے باہر بھی پڑ سکتا ہے