اے سی پی بودھن کا آٹو ڈرائیورس سے خطاب

   

بودھن ۔ 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج بودھن پولیس اسٹیشن میں بودھن ڈیویژن کے پولیس عہدیدار، آر ٹی سی ڈی ایم اور موٹر وہیکل انسپکٹر کے ساتھ آٹورکشا ڈرائیورس کا ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر پولیس بودھن کرن کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا آٹورکشا ڈرائیورس اپنے فرائض بحسن خوبی سے نبھائیں اور رکشا میں سوار ہونے والے ہر ایک مسافر کے ساتھ عزت سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا اگر ان کے اور مسافر کے درمیان کسی معاملے میں نااتفاقی ہوتو وہ فوری پولیس یا موٹر وہیکل انسپکٹر سے رجوع ہوں تاکہ ا یک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی یا بدتمیزی نہ کریں۔ اس اجلاس سے سرکل انسپکٹر پولیس پریم کمار، سرینواس راجو وغیرہ نے بھی مخاطب کیا۔