امیٹھی: اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں بینک کسٹمرس کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر زبردست جھٹکہ لگا ، جب انہیں 200 روپئے کی قدر والے جعلی نوٹ حاصل ہوئے۔ دیوالی کے موقع پر لوگ اے ٹی ایمس سے رقومات نکالتے رہے ، ایسے ہی ایک موقع پر امیٹھی کے اے ٹی ایم سے ایک شخص کو جعلی نوٹ حاصل ہوئے جو اصلی نوٹ سے بہت مشابہ ہے۔اس پر چلڈرن بینک آف انڈیا تحریر ہے۔