اے ٹی ایم کی خرابی سے 9 کروڑ روپے حاصل کرنے والے نے رقم 5 ماہ میں اُڑادی

   

ملبورن: قسمت کب اپنا کھیل دکھاتی ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ یہ انسان کو کسی بھی وقت غریب سے امیر بنا دیتی ہے۔ لیکن انسان اس دولت کو کیسے سنبھالتے ہیں، یہ ان پر منحصر ہے۔ اس سے متعلق ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص کو اے ٹی ایم فیل ہونے کی وجہ سے 9 کروڑ روپے ملے اور اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ اس شخص نے 5 ماہ کی بے حیائی ‘ بدکاری میں ساری رقم بھی خرچ کردی۔ اس کیس کا تعلق ڈین سانڈرز سے ہے، جو پیشے کے اعتبار سے ایک بارٹینڈر ہے جو آسٹریلیا کے شہر وانگراٹا میں رہتا ہے۔