اے پی:اسپتال میں آگ لگ گئی۔ڈاکٹر و 2بچے ہلاک

   

حیدرآباد25 / ستمبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع تروپتی کے رینی گنٹہ میں ایک اسپتال میں کل شب آگ لگنے کے واقعہ میں ایک ڈاکٹر اور اس کے دو بچے ہلاک ہوگئے جب کہ ڈاکٹر کی ماں اور بیوی کی حالت مستحکم بتائی گئی ۔مہلوک ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر روی شنکر ریڈی کے طورپر کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ آگ عمارت کی بالائی منزل پر لگی۔اس منزل پر ڈاکٹر اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔مقامی افراد اور حکام نے راحت کی سانس لی کیونکہ حال ہی میں تعمیر شدہ اس اسپتال میں کوئی بھی مریض نہیں تھا ورنہ آگ کے سبب بھاری جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔ڈاکٹر کی بیوی اور ماں کو مقامی افراد نے بچایا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے ۔پولیس مختلف زاویوں سے جانچ کررہی ہے ۔ ڈاکٹر کے بچوں 12سالہ بھرت اور15سالہ کارتیکا کو علاج کیلئے دوسرے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔