اے پی:بس الٹ گئی 15مسافرین زخمی

   

حیدرآباد19مارچ(یو این آئی) آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع میں آرٹی سی بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں بس میں سوار 15مسافرین زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے تونی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب وجئے واڑہ سے پاروتی پورم کی سمت جانے والی اس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اس حادثہ میں بس کے تقریبا 15 مسافرین زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیااور اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔