اے پی:خاتون کے قتل کے 9ماہ بعد نعش قبر سے نکالی گئی

   

حیدرآباد۔ یکم فروری ( یواین آئی ) آندھراپردیش میں خاتون کے قتل کے 9ماہ بعد اس کی نعش قبر کھود کرنکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تاجر نریندر ریڈی نے 13ماہ پہلے اننت پورکی جیماں سے شادی کی تھی۔اس کے ارکان خاندان اور بزرگ اس شادی کے خلاف تھے جس پر نریندرنے دوسری شادی کی تھی۔اجیماں علحدہ زندگی گذاررہی تھی جس پر برہمی میں نریندر ریڈی نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ بیوی کا قتل کردیا اور نعش کودفن کردیا ۔ نریندرریڈی کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ پر یہ معاملہ سامنے آیا۔ اب نعش باہر نکالی گئی اور مختلف معائنے کئے گئے ۔