اے پی:چوروں نے پولیس کی جیپ چوری کرلی

   

حیدرآباد11جون (یو این آئی) چوروں نے پولیس کی گاڑی کی ہی چوری کرلی ۔یہ واردات اے پی چتور کے پلمنیر میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انفورسمنٹ بیوروآفس کے سامنے پارک گاڑی کل رات چوری کرلی گئی۔ خانگی گاڑی کو کرایہ پر لیا گیا تھا اور دفتر کے سامنے پارک تھی تاہم کل رات چوروں نے اس کاقفل توڑ کر گاڑی کی چوری کرلی ۔ صبح گاڑی کی عدم موجودگی پر عہدیداروں نے پولیس سے شکایت کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں چوری کی واردات کا فوٹیج قید ہوگیا۔