اے پی انتخابی مہم وزیراعلی کے لئے عصری گاڑی

   

حیدرآباد 21 جنوری ( یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کیلئے انتخابی مہم چلانے کیلئے عصری گاڑی تیار کی گئی ہے ۔اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں الکٹرانک آلات لگے ہیں۔وزیراعلی کی کور ٹیم سے تبادلہ خیال کے بعد انتخابی مہم چلانے کیلئے گنٹور کے جئے لکشمی ڈیزائنرس اینڈ میکرس نے اس گاڑی کو تیار کیا ہے ۔جئے لکشمی ڈیزائنرس کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم نارائیا چودھری نے کہاکہ یہ گاڑی انتخابی مہم چلانے اور روڈ شوز کرنے کے لئے موزوں ہے ۔اس میں سی سی کیمرے ، لائیو کیمرے ، ایل ای ڈی وال اسکرین اور ایل ای ڈی لائٹس بھی ہیں۔