اے پی: ایس ایس سی امتحانات ‘ طلبہ کوبس میں مفت سفر کی اجازت

   

حیدرآباد8مارچ(یواین آئی)دسویں کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کیلئے آندھراپردیش حکومت نے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی اجازت دی ۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے احکامات جاری کئے ہیں۔ 17 مارچ سے تقریباً 6لاکھ 49ہزار طلبہ 3450 مراکز میں امتحانات دیں گے ۔ طلبہ کو گھروں سے امتحانی مراکز تک اور پھر واپس گھر پہنچنے پلے ولیگو، الٹرا پلے ولیگو، اور سٹی آرڈینری بس سروسس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس سہولت سے استفادہ کیلئے طلبہ کو اپنا ہال ٹکٹ دکھانا ہوگا۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی حکام سے بات کر کے طلبہ کے ہجوم کے مطابق بسوں کا انتظام کریں۔