اے پی بی جے پی کے رکن اسمبلی اے ستیہ نارائنا مستعفی

   

حیدرآباد20جنوری(یواین آئی) اے پی بی جے پی کے رکن اسمبلی اے ستیہ نارائنا اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ۔راجہ مہیندرا ورم کی نمائندگی کرنے والے ستیہ نارائنا نے اپنا مکتوب استعفی اسپیکر کوڈیلہ شیواپرساد کے حوالے کردیا۔ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا۔اس خصوص میں اپنا مکتوب استعفی انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر کنالکشمی نارائنا کو فیکس کے ذریعہ روانہ کردیا۔ان کے استعفی کی وجوہات کا فوری طورپر علم نہ ہوسکا۔سمجھا جاتا ہے کہ وہ جلد ہی اس خصوص میں اعلان کریں گے ۔