حیدرآباد۔31دسمبر(یو این آئی) آندھراپردیش نندیال آلہ گڈہ میں سینی ٹیشن ورکرس نے کمشنربلدیہ اے وی رمیش بابو کو روک دیا جو سڑکوں سے کچرا صاف کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔صفائی ورکرس دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے ہڑتال کررہے ہیں۔سڑک پر کچرے کی اطلا ع پاکر کمشنر رمیش، جھاڑو لے کر سڑک پر آگئے ۔ صفائی ورکرس نے کمشنر کو روک کر جھاڑوچھیننے کی کوشش۔اس موقع پر کمشنر کی صفائی ورکرس کے ساتھ بحث وتکرار بھی ہوگئی۔ اس موقع پر ان سینی ٹیشن ورکرس نے یکساں کام یکساں تنخواہ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اقل ترین تنخواہ 26 ہزار کی جائے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ چیف منسٹر جگن نے پچھلے ساڑھے چار سالوں میں صفائی کے ورکرس کے ساتھ کیا کیا ہے ۔