اے پی میں ایک اور خاتون کیجی بی ایس سے موت

   

حیدرآباد 19 فروری ( یو این آئی ) گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل گنٹور میں چہارشنبہ کو ایک اور خاتون گیلین بیری سنڈروم (جی بی ایس) سے فوت ہوگئی۔محکمہ صحت اور طبی حکام نے بتایا کہ خاتون شیخ گوہر جان چند دنوں سے جی بی سنڈروم کے مرض میں زیر علاج تھیں بدھ کو انتقال کر گئیں۔ جی جی ایچ کے ڈاکٹر نے جی بی ایس کی وجہ سے اس کی موت کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک خاتون کملماں جی بی ایس کی وجہ سے چل بسی تھی۔ ایلورو کے ضلع کلکٹر کے ویٹری سیلوی نے جی بی ایس پھیلنے کے بعد میڈیکل عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ کلکٹر نے جی بی ایس، امیونائزیشن، زچگی اور بچوں کی اموات کی روک تھام جیسے طبی مسائل کا جائزہ لیا۔ کلکٹر نے کہا کہ محکمہ طب کے عہدیداروں کو جی بی ایس بیماری سے نمٹنے میں چوکس رہنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے بارے میں کسی قسم کی غلط فہمی کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے اور شہریوں کو اس سے آگاہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مشتبہ کیسوں کی نشاندہی کے ساتھ ہی ڈی ایم ایچ او اور ڈی سی ایچ ایس کے ساتھ ان کی توجہ دلائی جائے ۔