اے پی میں بھی شدید بارش۔کئی آبی پراجیکٹس کی سطح میں اضافہ

   

حیدرآباد9جولائی(یواین آئی) آندھرا پردیش میں شدید بارش سے کئی آبی پراجیکٹس کی سطح میں اضافہ ہواہے ۔ کرنول میں تنگابھدرا ڈیم میں پانی کا شدید بہاودرج کیاگیا۔ اس میں 87,062 کیوسک کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 216 کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 1,633 فٹ ہے اور اس کی موجودہ سطح 1,623.90 فٹ درج کی گئی ہے ۔پلی چنتلا پراجیکٹ کی آبی سطح میں بھی اضافہ ۔ اس میں 3,320 کیوسک کا بہاو دیکھا گیا جسکے بعد 400 کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔