حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش میں کسٹمس عہدیداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیتی سونا اور 4 کروڑ روپے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے ایک اطلاع پر کارروائی انجام دی اور ریاست کے کئی مقامات کاکیناڈا، نیلور، ایلور، سولور پیٹ اور چلکاپوری پیٹ و دیگر مقامات پر آپریشن انجام دیا۔ اس مشترکہ آپریشن کی انجام دہی کے لئے محکمہ کی جانب سے 100 عہدیداروں پر مشتمل 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ کسٹمس حکام نے چینائی سے سولور پیٹ آنے والے ایک شخص کی گرفتاری کے بعد یہ کارروائی انجام دی۔ اس شخص کے قبضہ سے کسٹمس حکام نے 5 کیلو سونا ضبط کیا۔ اس کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانے پر کارروائی انجام دی۔کسٹمس ذرائع کے مطابق ان دھاؤں میں 13 کیلو، 189 گرام سونا ضبط کیا گیا جس کی مالیت 6 کروڑ 7 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ کسٹمس حکام کے مطابق اس سونے کا کوئی حساب نہیں ہے اور بسکٹ کی شکل میں منتقل کیا جارہے سونے پر غیر ممالک کے مہر موجود تھے۔ اس دوران 4 افراد کو گرفتار کیا گئے۔ جسٹس ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ع