اے پی میں کورونا سے 24گھنٹوں میں 43اموات

   

حیدرآباد ۔ اے پی میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 22,670نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 1916مثبت پائے گئے ۔محکمہ صحت وآروگیہ شری کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان میں دیگر ریاستوں کے 8معاملات شامل ہیں۔ریاست میں 1908مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔ریاست میں اب تک بہ حیثیت مجموعی 33,019معاملات درج کئے گئے ہیں۔کوویڈ کی وجہ سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 43اموات ہوئی ہیں۔اننت پور میں 10،مغربی گوداوری میں 9،چتور میں 5،مشرقی گوداوری میں 5،کڑپہ میں 5،کرنول ضلع میں تین،پرکاشم ضلع میں تین،وشاکھاپٹنم ضلع میں دو،وجئے نگرم میں ایک موت ہوئی ہے ۔ریاست مین اب تک کوویڈ19کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر408تک جاپہنچی ہے ۔اب تک ریاست کے مختلف اسپتالوں میں اس وبا سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 17,467ہے جبکہ 15,144افراد مختلف اسپتالوں میں ہنوز زیرعلاج ہیں۔