حیدرآباد 18 اپریل (یواین آئی) آندھرا پردیش میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 31 نئے مثبت کیس درج ہوئے ۔محکمہ صحت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔اس طرح ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 603 تک جاپہنچی ہے ۔اس مرض سے روبصحت 42 افراد کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ۔اب تک ریاست میں 15افراد کی موت ہوئی ہے ۔ فی الحال اسپتالوں میں 546 افراد زیرعلاج ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں میں مشرقی گوداوری میں دو، کرشنا میں 18 ، نیلور میں پانچ، پرکاشم میں دو اور ضلع مغربی گوداوری میں ایک معاملہ درج کیاگیا۔