اے پی میں کورونا وائرس کے 199نئے معاملات درج۔دو اموات

   

حیدرآباد 7 جون (سیاست نیوز) اے پی میں کورونا وائرس کے نئے 199معاملات درج کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ان میں بیرونی ممالک اور بیرونی ریاستوں سے آئے 69 افراد ہیں ۔ ریاست کے اس مرض سے متاثرین تعداد 130 ہے ۔ریاست میں اب تک جملہ 4659 معاملات درج کئے گئے جن میں دیگر ممالک اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔کوروناوائرس کے نتیجہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کرنول میں ایک،ضلع کرشنا میں ایک موت ہوئی۔ریاست میں اب تک اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر75تک جاپہنچی ہے ۔مختلف اسپتالوں میں علاج کے بعد روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 2382ہوگئی ہے ۔فی الحال مختلف اسپتالوں میں 1290افراد زیرعلاج ہیں۔