اے پی کے سری سٹی میں بلیو اسٹار کے مینوفیکچر یونٹ کا قیام

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش ریاست کے سری سٹی میں ایرکنڈیشنگ اینڈ ریفریجریٹر کمپنی بلیو اسٹار لمٹیڈ نے نئے پلانٹ کا آغاز کیا ہے ۔ مسٹر بی تھیاگراجن ایم ڈی اور ششی ارورہ پریسیڈنٹ بلیو اسٹار نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پہلے مرحلہ میں 3 لاکھ روم اے سی یونٹس جب کہ سال 2027 تک 1.2 ملین یونٹس پیداوار کی گنجائش رہے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چینائی سے 65 کیلو میٹر دوری پر واقع آندھرا پردیش کے سیز میں کمپنی سرمایہ کاری کرتے ہوئے کمپنی کی پیداوار کو بڑھائے گی ۔ سری سٹی میں 6,081 کروڑ روپیوں کے خرچ سے 40 ایکڑ اراضی خریدنے کے مرحلہ کا آغاز کرچکی ہے ۔۔