اے پی کے گاوں والوں کا محکمہ آبکاری کے عہدیداروں پر حملہ

   

حیدرآباد3جون(یواین آئی)اے پی کے ضلع گنٹور میں گاوں والوں نے محکمہ آبکاری کے عہدیداروں پر حملہ کردیا۔یہ واقعہ ضلع کے حسن آباد تانڈہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے اس تانڈہ کے غیر مجاز شراب کی تیاری کے اڈہ پر چھاپہ مارا اور 20لیٹر نشیلی شئے ضبط کی۔ عہدیداروں نے گذشتہ ماہ اسی گاوں سے سات ہزا رلیٹر گڑ بھی ضبط کیا تھا۔پولیس اس تانڈہ پر نظررکھے ہوئے تھی۔اس گاوں کو نشانہ بنانے پرمقامی افراد برہم تھے جنہوں نے غیر متوقع طور پر محکمہ آبکاری کے عہدیداروں پر حملہ کردیا۔تقریبا100افراد جمع ہوئے اور یہ حملہ کیا۔گاوں والوں کی سنگباری میں ماچرلہ کے آبکاری کے سرکل انسپکٹر کونڈاریڈی اور ان کے اسٹاف ارکان زخمی ہوگئے ۔