اے پی کے گورنر اور وزیراعلی نے اسرو کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

   

حیدرآباد۔23 اکتوبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے گورنرشوابھوشن ہری چندن اور چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزنی راکٹ ایل وی ایم تری ۔ ایم 2کو کامیابی سے داغنے پر اسرو کی ٹیم کومبارکباد پیش کی ہے ۔گورنرنے اسروکے سائنسدانوں کے نام اپنے مبارکبادی کے پیام میں کہا کہ 1999 سے اب تک اسرو نے 381 سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑا ہے اور دیگر ممکنہ پیش رفت کی ہے ۔ یہ ہم سب کے لیے بطور ہندوستانی فخر کی بات ہے کہ غیر ملکی بھی ہماری خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ جگن موہن ریڈی نے بھی اسرو کی ٹیم کومبارکباد پیش کی۔انہوں نے اپنے پیام میں مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے سائنسدانوں سے نیک تمناوں کااظہار کیا۔