اے پی کے ہاٹ ایربیلون فیسٹیول پر عوام کا جوش وخروش

   

حیدرآباد20جنوری(یواین آئی) آندھراپردیش میں منعقدہ ہاٹ ایربیلون فیسٹیول پر عوام کو جوش وخروش دیکھنے لائق ہے ۔یہ فیسٹیول ریاست کی اراکو وادی میں بڑے پیمانہ پر جاری ہے ۔یہ فیسٹیول 20 جنوری تک جاری رہے گا۔اراکو وادی،آندھراپردیش کے ویزاگ سے تین کیلو میٹر کی دوری پر مشہور ہل اسٹیشن ہے۔اب تک کئی لاکھ افراد نے اس فیسٹیول میں نہ صرف شرکت کی بلکہ ہاٹ ایربیلون میں بیٹھ کر اس کامزہ لیا۔اس فیسٹیول میں دس سے زائد ممالک کے افراد حصہ لے رہے ہیں۔ اس فیسٹیول کے لئے داخلہ مفت رکھا گیا ہے تاہم بیلون میں بیٹھ کر اونچا اڑنے کے لئے فیس اداکرنی ہوگی۔