نئی دہلی،7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)درگاہ اعلی حضرت ،بریلی شریف کے سجادہ نشین توصیف رضان خان نے کہا ہے کہ بابری مسجد۔مندر تنازعہ پر سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے اسے سبھی کو قبول کرنا چاہئے ۔مسٹر رضا خاں نے جمعرات کویہاں جاری بیاں میں کہا کہ بابری مسجد۔مندر پر سپریم کورٹ کے 18 نومبر سے پہلے سنائے جانے کی امید ہے ۔