ا ے اے پی ایم پی سنجے سنگھ کے گھر پر ای ڈی کا دھاوا اورگرفتاری

,

   

بتایاجارہا ہے کہ ای ڈی کی جانب سے سنجے سنگھ کے گھر کی تلاشی جاری ہے
نئی دہلی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے شراب پالیسی اسکام کے ضمن میں عام آدمی پارٹی(اے اے پی) راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کے گھر کی تلاشی لے رہی ہے۔

اس سال مئی کی ابتداء میں ایم پی سنجے سنگھ نے فینانس سکریٹری ٹی وی سومناتھن کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہاتھا کہ مذکورہ ای ڈی کے ڈائرکٹر اور اسٹنٹ ڈائرکٹر بغیر کسی بنیاد کے مبینہ شراب اسکام میں جان بوجھ کر ان کا نام گھیسٹ رہے ہیں‘ ا ن کے عوامی شبہہ متاثر ہورہی ہے۔

سنگھ نے ذکر کیاتھا کہ دنیش اروڑا کے بیانات کی بنیاد پران کا نام شامل کیاگیاہے۔ سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ مذکورہ عہدیدار اپنے عہدے کا بیجا استعمال کررہے ہیں اوران کی عوامی شبہہ کو متاثر کررہے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی مانگ کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ وہ پہلے ہی ایک قانونی نوٹس ان عہدیداروں کو جاری کرچکا ہے تاکہ وہ برسرعام اور عوام میں معافی مانگیں

ای ڈی ذرائع کے مطابق ای ڈی کی چارج شیٹ میں مذکورہ اے اے پی لیڈر کا چار مرتبہ نام آیا ہے جس میں ایک حوالہ غلط اور غیردانستہ طو ر پر ٹائپ کیاگیاتھا۔ ایک جگہ ساس وقت کے ایکسائز کمشنر راہول سنگھ کے بجائے سنجے سنگھ کا ذکر ہے۔

غیرمصدقہ ذرائع سے اس بات کی اطلاع ملی ہے ای ڈی نے سنجے سنگھ کے گھر کی تلاشی کے بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی کو حراست میں لے لیاہے۔