بائیڈن نے پوچھا ،وائٹ ہاؤس کا راستہ کہاں ہے؟

   

واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن کی غائب دماغیاں جاری ہیں۔ ایک ویڈیو کلپ میں ان کی نئی غلطی سامنے آگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جو بائیڈن وائٹ ہاؤس کے لان میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لینے کے بعد اپنا راستہ بھول گئے ہیں۔اخبار ’’دی ڈیلی میل‘‘ کے مطابق، بائیڈن کنفیوزہو کر ایک سمت بڑھنے لگے، پھر اچانک رک گئے اور گارڈز سے پوچھنے لگے کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے۔جب ان کے گارڈز نے صحیح سمت کی طرف اشارہ کیا تو بائیڈن نے کہا کہ میں دوسری سمت جانا چا ہ رہا تھا ، گارڈز نے جواب میں تصدیق کی کہ وہ واقعی غلط سمت پر تھے۔ آخر کار بائیڈن گارڈز کے بتائے راستے پر وائٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہوگئے۔ ایک اور موقع پر، بائیڈن پِٹسبرگ، پنسلوانیا میں ایک تقریر کے بعد الجھن میں نظر آئے جہاں وہ پوڈیم سے اپنا راستہ تلاش کرنے سے قاصر ہوکر رہ گئے۔فاکس نیوز کے مطابق بائیڈن نے تقریباً ایک ہفتہ قبل پٹسبرگ میں پورے ملک میں تعمیر نو اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے متعلق تقریر کی تھی۔ امریکی صدر نے اس جگہ سے ووٹروں سے خطاب کیا تھا جہاں لگ بھگ نو ماہ قبل ایک پل گرنے سے 10 افراد زخمی ہو چکے تھے۔تقریر کے اختتام پر بائیڈن اسٹیج سے ہٹ کر سیڑھیوں سے دوسری طرف موڑ کاٹ گئے اور چند لمحوں تک الجھ کر ادھر ادھر دیکھتے رہے۔