حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان بائیک چلاتے ہوئے لیاپ ٹاپ استعمال کرتا ہوا پایا گیا ۔ اس ویڈیو کو حیدرآباد کمشنر وی سی سجنار نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سڑک پر اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے گریز کریں ۔ اس ویڈیو کو سجنار نے کہا کہ کوئی بھی کام کرنے کا ایک مناسب طریقہ ہوتا ہے ۔ تاہم کسی کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ’ بائیک سے کام ‘ کرتے ہوئے دیکھ کر یہ کہاوت سچ ہوجاتی ہے ’ زیادہ جلد بازی آپ کی جان لے سکتی ہے ‘ ۔ سڑک پر ایک لمحہ بھی لاپرواہی آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور ساتھ ہی دیگر مسافروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے ۔ اکثر لوگ ٹرین اور بسوں میں سفر کے دوران آئی ٹی ملازمین کو لیاپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے ۔ لیکن شہر میں گاڑی چلاتے ہوئے لیاپ ٹاپ کا استعمال پہلی مرتبہ دیکھا ہے جس پر سجنار نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔ ش m/b