بابا نگر میں چاقو زنی کی واردات تین افراد زخمی

   

حیدرآباد۔ 11 مئی ( سیاست نیوز) رقمی لین دین کے نتیجہ میں حافظ بابانگر میں چاقوزنی کی واردات پیش آئی جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پھول باغ سے تعلق رکھنے والے بعض افراد‘ بابانگر میں واقع الکریم میڈیکل ہال پہنچ کر رحیم عرف اجو سے قرض کی رقم طلب کی جس کے نتیجہ میں جھگڑا ہوگیا ۔ وصولی کیلئے پہونچے محسن ‘ عمران نے ارشاد ‘ ریاض اور علی پر تلوار سے حملہ کردیا۔ اس واردات کے بعد بابانگر میں سنسنی پھیل گئی۔ حملہ میں ارشد شدید زخمی ہوگیا جسے یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کنچن باغ نے حملہ آوروں کی شناخت کرلی اور ان کی گرفتاری کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس نے اقدام قتل و آرمس ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔