بابا نگر کی عمر کالونی اب بھی زیر آب۔ویڈیو

,

   

لوگوں تکلیف اور پریشانی کے عالم میں آہ وبکا کررہے ہیں۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ دس تا بارہ فٹ پانی علاقے میں داخل ہوگیاتھا۔

صبح تک بارش کے پانی نے بابا نگر عمر کالونی میں کہرام مچایا ہے۔

پانی کی رفتار کم ہونے کے بعد بھی چار تا پانچ فٹ پانی عمر کالونی کی گلیوں سے بہہ رہا ہے۔ لوگوں کا سامان‘ راشن‘ سب پانی کی نظر ہوگیاہے۔

لوگوں نے سیاست ڈاٹ کام کی ٹیم کو رو روکر اپنے اوپر پیش ائے سانحہ کی تفصیلات بتائی ہیں۔

بتایاجارہا ہے کہ ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب بالا پور تالاب دوبارہ لبریز ہونے کے بعد اس کا ایک باندہ ٹوٹ گیاتھا جس کی وجہہ سے تالاب کا پانی عمر کالونی او ربابا نگر کے دیگر علاقوں میں چار وں طرف پھیل گیااور سیلاب کی صورتحال اختیار کرلیاہے۔

پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video