بابری مسجد کی یوم شہادت پر دعا کا اہتمام

   


جنگاؤں۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بابری مسجد کی شہادت کے موقع ر آج 6 ڈسمبر کو یوم سیاہ مناتے ہوئے جنگاؤں جامع مسجد پر بعد نماز ظہر دعا کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا شاکر حسین خطیب و امام جامع مسجد جنگاؤں نے بابری مسجد کی تعمیر اور ہندوستان کے دوسرے مساجد کی حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی۔ ہندوستان میں مسلمانوں کے تحفظ کے لئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، محمد اعجاز سابقہ رکن بلدیہ، محمد عبدالرحمن شکیل، رفیع الدین، کلیم الدین، ظہیر الدین، محمد غوث، اقبال، چاند، اجمل، مدار نذیر اور دوسرے موجود تھے۔