باحجاب طالبات کیخلاف پرمود کا ریمارک

   

ہبلی : سربراہ سری رام سینا پرمود متھالک کے اس بیان پر برہمی اور شدید ردعمل سامنے آیا ہے کہ جو طالبات کلاس روم میں حجاب لگاتی ہیں، اُن کی ذہنیت دہشت گردانہ ہے اور انہیں اسکولوں سے لات مار کر نکال دینا چاہئے۔ پرمود نے گزشتہ روز کہا کہ حجاب لگانے پر مصر رہنا انہیں دہشت گردی تک لے جائے گا۔ اس بیان نے کرناٹک میں تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ مسئلہ حجاب پر اوڈوپی پری یونیورسٹی کالج کی احتجاجی طالبات ہائیکورٹ سے رجوع ہوچکی ہیں۔