ممبئی : مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اتوار کی صبح تقریباً 5.30 بجے منجرسامبا۔پٹودہ ہائی وے پر ایک کار اور ڈی سی ایم وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 6 افراد جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دئے۔ حادثے کی زد میں آکر کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی انجام دیں۔ مرنے والوں میں سے پانچ کی شناخت ایک ہی خاندان سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ جیواچی واڑی کے رہنے والے خاندان کے پانچ افراد ایک کار میں پونے میں ایک شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ ایک ڈی سی ایم ویان نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ دونوں گاڑیوں کو کرین کی مدد سے الگ کیا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔