بارش سے بھیگے دھان خریدنے کانگریس قائد کا مطالبہ

   

یلاریڈی ۔ کسانوں کا سہارا بن کر رہیں گے کہہ کر یلاریڈی کانگریس حلقہ کوآرڈینیٹر سبھاش ریڈی کہا ۔ انہوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں میں بارش سے بھیگ کر دھان خراب ہوئے ہیں ۔ اسے فوری خریدنے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے کلکٹر آفس میں میمورنڈم پیش کیا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی آیاپلی ، آئلاپور ، مستاپور میں دھان خریدی سنٹروں کا دورہ کیا ۔ دھان کا معائنہ کرنے کسانوں سے بات کی اور مسائل دریافت کئے ۔ عہدیداروں سے بات کرکے فوری دھان خریدنے کا مشورہ دیا ۔
ترک تعلیم کرنے والے بچوں کا سروے
یلاریڈی ۔ اسکول ترک کرنے والے بچوں کی شناخت کرنے کی غرض سے CRP افراد سروے کر رہے ہیں ۔ اس سال جنوری میں کئے گئے سروے میں شناخت کئے گئے بچوں کی تفصیلات حاصل کرکے مرکزی حکومت کے فارم میں اندراج کیا گیا ۔ اس وقت شناخت کئے گئے بچوں میں کتنے بچے اسکول میں داخلہ لئے اور کتنے ابھی تک اسکول سے دور ہیں ۔ اس تعداد کو معلوم کرنے کی خاطر پھر ایک بار سروے کا کام اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف علاقوں میں سروے کا کام کیا جارہا ہے ۔