بارش سے گیہوں کی ہزاروں کنٹل فصل بھیگی

   

شیوپور۔16اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے شیوپور میں آج صبح ہوئی بارش سے کھلے میں خریداری کے لئے رکھا ہزاروں کنٹل گیہوں بھیگ جانے سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ کھیتوں میں ہزاروں ہیکٹر میں کھڑی پکی فصل کو کاٹنے کے لئے ہارویسٹر مشینیں نہیں ملنے سے کسان فکر مند ہیں۔کئی کسانوں نے بتایا کہ شیوپور ضلع میں رات سے لیکر صبح تک تیز ہواوں کے ساتھ برسات ہونے سے گیہوں کی فصل نیچے گرنے سے بھی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اس کے لئے متاثرہ کسان جلد ہی متعلقہ حکام سے ملیں گے ۔