باغ لنگم پلی میں نایاب پرندہ

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ایک تیز چاقو نما چونچ ، چھوٹی ٹانگوں اور چھوٹی گردن کے ساتھ اس پرندے کو اپنی سرخ آنکھوں سے ممتاز سیاہ تاج والا نائٹ بگلا کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اس پرندے کا سائنسی نام Nycti Corax ہے ۔ یہ پرندے پانی کے قریب علاقوں میں رہتے ہیں ۔ چھوٹی مچھلیوں ، کیکڑوں ، مینڈکوں اور کیڑوں کو کھاتے ہیں ۔ دن کے وقت وہ گھنے پودوں کے درمیان آرام کرتے ہیں ۔ بڑی آنکھوں کے مالک ہونے کی وجہ سے ان کی رات کی بینائی بہترین ہوتی ہے ۔ اور شام اور رات کے وقت کھانے کے لیے چارہ جوڑنے میں سب سے زیادہ سرگرم رہتے ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کے پروفیسر سرینیواسلو نے وضاحت کی کہ وہ شکار کا ایک چالاک حربہ استعمال کرتے ہیں ۔ مچھلیوں کو لالچ دینے کے لیے پانی کی سطح پر پتوں کو گرانا پھر جب وہ قریب آتی ہیں تو گھات لگاکر انہیں نگل لیتے ہیں ۔ مادہ تین انڈے دیتی ہے اور انہیں 24 سے 26 دن تک انکیوبیشن کرتی ہے ۔ اس پرندے کو حیدرآباد کے باغ لنگم پلی کے سندریا پارک میںدیکھا گیا تھا ۔۔ ش a/b