حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) بالاپور گنیش کا لڈو پھر ایک بار ریکارڈ قیمت 24.60 لاکھ روپئے میں فروخت ہوا ہے ۔ ہراج میں بولی لگاتے ہوئے بالاپور گنیش اتسو کمیٹی کے رکن وی لکشما ریڈی یہ لڈو اپنے نام کرلیا ہے ۔ لڈو کے ہراج میں 9 افراد شامل ہوئے جن میں 6 مقامی اور 3 غیر مقامی تھے ۔ جس سے ہراج کی بولی میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوگا گیا ۔ بلاآخر لکشما ریڈی نے سب سے زیادہ بولی لگاتے ہوئے 24.60 لاکھ روپئے میں لڈو حاصل کرلیا ۔ اس ہراج کے پروگرام میں ریاستی وزراء سبیتا اندرا ریڈی ٹی سرینواس یادو اور سابق رکن اسمبلی ٹی کرشنا ریڈی کے علاوہ مقامی قائدین نے شرکت کی ۔1994 سے بالاپور گنیش لڈو کے ہراج کا آغاز ہوا پہلی مرتبہ یہ لڈو 450 روپئے میں ہراج ہوا ۔ جبکہ گذشتہ سال 2021 میں 18.90 لاکھ روپئے میں ہراج ہوا اور آج اس کی قیمت بڑھ کر 24.60 لاکھ روپئے ہوگئی ۔ ن