بالاکوٹ سے تین دن قبل ارنب نے سابق بی اے آر سی سربراہ کو بتایاتھا”کچھ بڑا ہونے والا ہے“۔

,

   

نئی دہلی۔ انڈین ائیر فورس کے بالا کوٹ فضائی حملے سے تین دن قبل رپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی نے اپنے دوست اور بی اے آر سی کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا کو بتایاتھا کہ”کچھ بڑا ہونے والا ہے“اس بات کی اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ فوجی کی خفیہ کاروائی کے متعلق جانتے ہیں۔

ٹی آر پی چھیڑ چھاڑ معاملہ میں جانچ پر مشتمل ممبئی پولیس کی جانب سے داخل کردہ عبوری چارج شیٹ میں دونوں کی بات چیت کے حوالے واٹس ایپ چیاٹ کے ٹرانسکرپٹ کے ذریعہ یہ بات منظرعام پر ائی ہے۔

پاکستان کے بالا کوٹ ٹاؤن میں چلائے جانے والے جیش محمد کے ٹریننگ کیمپ پر ائی اے ایف نے 26فبروری 2019کو فضائی حملہ کیاتھا۔ حکومت کا دعوی تھا کہ جموں کشمیر کے پلواماں میں 14فبروری کو ہوئے دہشت گردحملے کے جواب میں یہ کام کیاگیاہے‘ پلواما ں میں دھماکہ مادہ سے لیز کار ایک خود کش بمبار نے فوجی قافلہ میں گھسا دیا تھا جس کے نتیجے میں یہ حملہ پیش آیا جس میں 40جوان شہید ہوگئے تھے۔

بالا کوٹ فضائی حملہ سے تین دن قبل 23فبروری 10پی ایم یہ بات چیت ارنب گوسوامی کے ساتھ شروع ہوئی تھے جو رپبلک ٹی وی کو بڑھا وا دینے کے متعلق تھی جس میں اس وقت کے ہوم منسٹر راجناتھ سنگھ کا پلواماں حملے کے بعد پہلا انٹرویو تھا۔ مسٹر گوسوامی نے ایک بات چیت کے دوران مسٹر داس گپتا کو پیغام بھیجا تھا کہ”ایک اور اہم بات کچھ بڑا ہونے والا ہے“۔

جس پر مسٹر داس گپتا استفسار کیاتھا”داؤد“؟۔ مسٹر گوسوامی نے جواب دیا‘ ”نہیں جناب پاکستان۔ اس مرتبہ کچھ بڑا ہونے والا ہے“۔

مسٹر داس گپتا نے جواب میں کہاکہ یہ”اس موسم میں بڑے آدمی کے لئے یہ اچھا ہے“اوریہ ”پھر وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیں گے“۔ مذکورہ 2019کے عام انتخابات سے کچھ ماہ قبل۔

مسٹر داس گپتا نے مزید وضاحت کرت ہوئے پوچھا مسٹر گوسوامی ”حملہ؟ یا اس سے بڑا“۔اور مسٹر گوسوامی نے جواب دیا یہ ”ایک عام حملہ سے کہیں زیادہ بڑا ہوگا“۔

پھر اس کے بعد مزیدکہاکہ ”اور یہ بھی ہے کہ کشمیر پر بھی کچھ بڑا ہوگا۔ پاکستان پر حکومت کو یقین ہے کہ ایسا حملہ کیاجارہا ہے جس سے لوگ خوش ہوں گے۔ اسی طرح کے الفاظ کا استعمال کیاگیاہے“


کانگریس قائدین نے سوالات کھڑے کئے
مذکورہ کانگریس پارٹی نے اس مسلئے پر راست کوئی پریس کانفرنس نہیں کی ہے مگر کچھ سینئر قائدین نے اس بات چیت پر سوال ضرور کھڑے کئے ہیں۔پارٹی کے ترجمان اور سینئر سپریم کورٹ وکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے کہاکہ ”ارنب کی 23.02.2019کی بات چیت جس میں پاکستان سرحد سے متصل خفیہ جانکاری شیئر کی گئی ہے۔

اس کا مطالب حکومت میں کوئی سینئر ہے جو انتہائی خفیہ جانکاری افشاء کررہا ہے جو ہمارے جوانوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے اور اس سے تاکہ اس طرح کے خیالات سے ٹی آر پی میں اضافہ ہوسکے“۔

آسام میں انچارج او رپارٹی جنرل سکریٹری جیتندر سنگھ نے ایک ٹوئٹ میں اس کو ”قومی سلامتی“ کے ساتھ بڑا کھلواڑ قراردیاہے۔


انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”ارنب گوسوامی نے صرف حکومت کا ترجمان ہے مگر‘ اس نے آرمی اسٹاف کے سربراہ کے طرح پر ڈیفنس کی خفیہ جانکاری تک رسائی کی ہے۔

یہ قومی سلامتی کے ساتھ بڑا کھلواڑ ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کے حملوں کے ذریعہ جس کے پیچھے بی جے پی کے شامل ہونے کی بات کرکے لوگوں کو خوش کیاجارہا ہے“۔