بالا نگر میں آج مزاحیہ مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ مسلم میناریٹی ویلفیر اسوسی ایشن بالا نگر کے زیر اہتمام 28 جنوری کو شام 7 بجے بوزائی فنکشن ہال بالا نگر میں ایک یادگار مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب ہریش راؤ ، کوتھاپربھاکر ریڈی یم پی میدک ، جناب اے کے خاں مشیر اقلیتی امور حکومت تلنگانہ ، یم کرشنا راؤ ایم ایل اے کوکٹ پلی ، وویک گوڑ ایم ایل اے قطب اللہ پور ، بابا فصیح الدین ڈپٹی مئیر ، جناب مسیح اللہ خاں چیرمین حج کمیٹی شرکت کریں گے ۔ صدارت اسوسی ایشن کے صدر جناب صدیق شکیل کریں گے ۔ اس مزاحیہ مشاعرہ میں چچا پالموری ، فرید سحر ، سردار اثر ، شاہد عدیلی ، وحید پاشاہ قادری ، منور علی مختصر ، لطیف الدین ، ڈاکٹر معین امر بمبو حصہ لیں گے ۔ قادر شریف مزاحیہ آئٹم پیش کریں گے ۔ نظامت ڈاکٹر جاوید کمال کی ہوگی ۔۔