بالا پور قتل واقعہ کے ملزمین گرفتار و جیل منتقل

   

حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) بالاپور قتل واقعہ میں ملوث تین قاتلوں کو رچہ کونڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر سن پریت سنگھ نے کہا کہ /3 فبرور ی کو بالاپور کے علاقے علی نگر ، شاہین نگر میں حسین بن احمد سعدی ساکن صلالہ بارکس کا بہیمانہ طور پر اس کے ساتھیوں نے قتل کردیا تھا ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ مقتول سعدی اور اس کے دو ساتھیوں 21 سالہ شیخ عزیز اور چاند وہلان مبارک سعید اور افتخار علی کے درمیان الجابری کالونی قریب نوری شاہ ٹینک بنڈلہ گوڑہ میں واقع اراضی مقتول سے دو لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیا تھا اور بعد ازاں تین لاکھ روپئے کی رقم حوالے کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مقتول نے قرض کی رقم واپس حاصل کرنے کے بعد بھی اراضی میں اپنا حصہ دینے کیلئے ملزمین کو اصرار کررہا تھا ۔ /2 فبروری کی شب حسین بن احمد سعدی کا قتل کرنے کیلئے شیخ عزیز اور چاند وہلان نے منصوبہ تیار کیا اور اس کے ہمراہ کلکی بھوانی ڈار سے شراب خریدکر افتخار کے مکان میں شراب نوشی کی ۔ اسی دوران مقتول اور خاطیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں شیخ عزیز نے اپنے دو ساتھیوں چاند وہلان اور محمد افتخار علی کی مدد سے سعدی پر شراب کی بوتلوں سے حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔