بالٹی زعفرانی چکن

   

اجزا: مرغی ایک عدد آٹھ ٹکرے کروا لیں، پیاز ایک عدد، دہی پھینٹ لیں2/3 کپ، زعفران ایک چائے کا چمچہ، بادام پیس لیںآدھا کپ، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، سیاہ مرچیں کْٹی ہوئیآدھا چائے کا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، دار چینی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ، الائچی پاؤڈرآدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ، پانی2/3 کپ، کریم 2/3 کپ، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے ، مکھن چار کھانے کے چمچے، تیل دو کھانے کے چمچے۔
ترکیب :ایک کڑاہی میں مکھن اور تیل کو گرم کریں۔اس میں گوشت ڈال کر ہلکا گولڈن کر کے نکال لیں۔اسی تیل میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کر لیں۔ایک پیالے میں دہی ،لہسن پیسٹ ،کْٹی ہوئی سیاہ مرچیں ، نمک ، لال مرچ پاؤڈر ، الائچی پاؤڈر، دار چینی پاؤڈر، بادام پاؤڈر،لیموں کا رس ،زعفران کو اکٹھا مکس کر لیں اس کو پیاز میں شامل کریں 2تا 3 منٹ تک بھون لیں۔گوشت ڈالیں 3 تا4 منٹ تک بھون کر پانی ڈالیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔گوشت گل جائے ،تیل الگ ہو جائے اور گریوی بن جائے تو کریم مکس کریں۔ایک منٹ پکا کر ہرا دھنیا مکس کریں چاولوں کے ساتھ یا تندوری روٹی کے ساتھ سرو کریں۔