بالی میں ہندوؤں کاسال نو یوم خاموشی کے طور پر منایا جائے گا

   

دینپاسر۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کا جزیرہ بالی جہاں ہندوؤں کی اکثریت ہے، اپنا سال نو سالانہ یوم خاموشی کے طور پر منائیں گے جس کے لئے بالی ایرپورٹ کو 24 گھنٹوں کیلئے بند رکھا جائے گا، انٹرنیٹ خدمات مسدود کردی جائیں گی اور سڑکوں پر بھی تقریباً سناٹا ہوگا۔ جمعرات کی صبح 6 بجے ’’نیپی‘‘ کے نام سے مشہور اس یوم خاموشی کو منانے کا آغاز ہوگا جہاں ساحل سمندر اور دیگر عوامی مقامات کا تخلیہ کروایا گیا ہے اور صرف پولیس کی گشتی کاروں کو نقل و حمل کی اجازت رہے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یوم خاموشی سنجیدگی سے منایا جارہا ہے یا نہیں۔ مسلسل دوسری سال بھی فون کمپنیاں جزیرہ پر موبائیل انٹرنیٹ کا نظام معطل کردیں گی۔ بالی کی آبادی 40 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ بالی کے ہندوسا کا (بالی کا کیلنڈر) نیا سال خاموشی کیساتھ مناتے ہیں۔