بالی ووٹ کی گینگ میرے متعلق افواہیں پھیلارہے ہیں۔ اے آر حمن

,

   

ممبئی۔ میوزیک کمپوزر اے آر رحمن نے دعوی کیاہے کہ مذکورہ ہندی فلم انڈسٹری میں انہیں کام حاصل کرنے سے روکنے کی ایک ”گینگ“ کوشش کررہی ہے
باہری بمقابلہ داخلی پر بحث

رحمن کا تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جوپچھلے ماہ اداکار ششانت سنگھ راجپوت کی غیر وقتی موت کے بعد بالی ووڈ کے اندر او رباہر کے لوگوں کے درمیان میں فقرہ کسے جارہے ہیں۔

ریڈیو مرچی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران‘ مذکورہ اسکر جیتنے والے میوزیک ڈائرکٹر نے سے کم ہندی فلمیں کرنے کی وجہہ پوچھی گئی تھی۔

YouTube video

غلط فہمیاں
رحمن نے کہاکہ ان کے اور فلم بنانے والوں کے درمیان میں ”غلط فہمیاں“ پیدا ہوگئی ہیں کیونکہ انڈسٹری میں لوگ ان کے متعلق ”جھوٹی افواہیں“ پھیلارہے ہیں۔ا

نہوں نے کہاکہ ”دیکھو میں بہتر فلم کے لئے نہیں کہہ رہاہوں‘ مگر میں سمجھتاہوں یہاں پر ایک گینگ ہے‘ جوغلط فہمیوں کی وجہہ سے جھوٹے افواہیں پھیلارہی ہیں۔

لہذا جب مکیش چھابرا میرے پاس ائے‘ میں نے انہیں دو دنوں میں چار گانے دئے۔ انہوں نے کہاکہ۔ انہوں نے کہاکہ’سر کتنے لوگوں نے کہا‘ ان کے پاس مت جاؤ۔

انہوں نے مجھے کہانیوں کے پیچھے کہانیاں سنائیں“۔مذکورہ موسیقی کار نے کہاکہ ”میں نے وہ سنا او رکہاکہ ٹھیک ہے‘ اب میں سمجھا کہ کیں میں کم کام کررہاہوں‘ اور اچھی فلمیں میرے پاس کیوں نہیں آرہی ہیں۔

میں سیاہ فلمیں کررہاہوں‘ کیونکہ وہ ساری گینگ میرے خلاف کام کررہی ہے‘ میں انہیں جانتا بھی نہیں ہوں وہ مجھے نقصان پہنچانے کے لئے کام کررہے ہیں“

دل بے چارہ
راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارا‘ ہے کہ موسیقی رحمن نے دی ہے جس کو جمعہ کے روز ڈیزنی ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیاگیاہے۔

مذکورہ فلم کے ہدایت کار مکیش چابرا ہیں اور اس فلم میں سنجنا سنگھ اور سیف علی خان نے بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے ہیں۔

مذکورہ موسیقی کار نے مزید کہاکہ لوگوں کی توقعات سے وہ اچھی طرح واقف ہیں مگر مذکورہ ”گینگ“ ان کے راستے میں حائل ہورہی ہے

میں قسمت پر یقین رکھتاہوں۔ اے آر حمن
رحمن نے کہاکہ ”لوگ چاہتے ہیں کہ میں کام کروں‘ مگر لوگوں کی دوسری گینگ ایسے کرنے سے روک رہی ہے۔

یہ ٹھیک ہے کیونکہ میرا یقین قسمت پر ہے۔ میں یقین رکھتاہوں کہ ہر چیز اللہ کی طرف سے آتی ہے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”لہذا میں اپنی ہی فلمیں کررہاہوں اور دیگر کام انجام دے رہاہوں۔

مگر آپ تمام کا میرے پاس خیر مقدم ہے۔ آپ لوگ بہتر فلمیں بنائیں‘ اور آپ کامیرے پاس خیر مقدم کیاجائے گا“